24 جنوری 2012 - 20:30

مقدمے کي کارروائي کا سامنا کيے بغير يمن سے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے فرار کے خلاف عوامي مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے-

ابنا: يمن کے عوام نے منگل کے روز صنعا، اب اور تعز سميت مختلف شہروں ميں مظاہرے کرکے انسانيت کے خلاف جرائم کے الزام ميں عالمي عدالتوں ميں عبداللہ صالح پر مقدمہ چلائے جانے کے ليے کوششيں تيز کرنے کا مطالبہ کيا- مظاہرين نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ جس پارليمنٹ نے عبداللہ صالح کو قانوني تحفظ عطا کيا ہے وہ يمني عوام کي نمائندہ نہيں ہے- عوام نے موجودہ يمني حکومت کے مکمل طور پر خاتمے تک انقلابي سرگرمياں جاري رکھنے پر زور ديا اور اپنے انقلاب کو راستے سے ہٹانے کے ليے کي جانے والي کوششوں کي مذمت کي- يمن کے کچھ فوجي افسران نے بھي صنعا اور عدن کي دو فوجي چھاؤنيوں ميں اجتماع کرکے فضائيہ کے چيف محمد صالح الاحمر کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کيا-

واضح رہے کہ يمن کا ڈکٹيٹر عبداللہ صالح عمان کے دارالحکومت مسقط ميں مختصر قيام کے بعد علاج کے بہانے امريکا فرار ہو گيا ہے ........

/169